تازہ ترین

پاڈر میں بھی 18 سے 44 سال تک کیلئے کووڈٹیکہ کاری شروع

تاریخ    16 جون 2021 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ ضلع
کشتواڑ//کشتواڑ کی سب ڈویژن پاڈر میں بھی آج18سے 44 سال تک کی عمر کے لوگوں کیلئے ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ سی پاڈر میں آج صبح ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا جس دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ انھیں کافی خوشی ہورہی ہے کہ ان علاقوں میں بھی ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ کرونا وبائی بیماری سے نجات کیلئے ٹیکہ کاری اہم ہے جبکہ انھوں نے علاقہ کے دیگر لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹیکہ کاری مہم میں حصہ لیں اور ٹیکہ لگوائیں۔