تازہ ترین

صوبائی کمشنر جموںکا سچیت گڑھ ، گھرانا ویٹ لینڈ سرکٹ کا دورہ

سیاحوں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا، محکمہ سیاحت کو مزید امکانات تلاش کرنے کی ہدایت

تاریخ    16 جون 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں// صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے منگل کو سچیت گڑھ ، گھرانا ویلی لینڈ سرکٹ کا ایک وسیع دورہ کیا اور سیاحوں کے لئے ان ممکنہ مقامات پر سہولیات کی ترقی کا اندازہ کیا۔ڈیو کام کے ہمراہ ڈی آئی جی بی ایس ایف سرجیت سنگھ، کنزرویٹر جنگلات ایسٹ سرکل ، ڈپٹی کمانڈنٹ بی ایس ایف ، ڈی ایف او وائلڈ لائف ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم ، سب ڈویڑیژنل مجسٹریٹ آر ایس پورہ کے علاوہ کمپنی کے کمانڈرز ، متعلقہ تحصیلدار اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔قابل ذکر ہے کہ حکومت نے واہگہ بارڈر کی طرز پر فرنٹ لائن سچیت گڑھ کے علاقے کو ترقی دے کر سرحدی سیاحت کو ترقی و فروغ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔سرحدی چوکی کے دورے کے دوران صوبائی کمشنرنے محکمہ سیاحت کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ سہولیات پیدا کرے تاکہ سیاحوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو سچیت گڑھ کی طرف راغب کیا جاسکے۔انہوں نے سرحدی چوکی کا چکر لگایا اور گیلری ، کینٹین ، پارک ، تالاب کے علاقے سمیت متعدد مقامات کا معائنہ کیا اور سیاحوں کے لئے سہولیات کی مطلوبہ ترقی کا جائزہ لیا۔انہوں نے سچیت گڑھ کو ایک سرحدی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کی متعدد ہدایات جاری کیں اورسیاحوںکے لئے پارکوں کی توسیع ، تالاب کی ترقی ، لائٹس ، بینچوں ، کیفیٹیریا ، سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ وغیرہ کی ہدایت بھی کی۔ واہگہ بارڈر کی طرز پر پریڈ تقریبات دیکھنے کے لئے سامعین کے لئے عمودی نشست کی جگہ تیار کرنے کی بی ایس ایف حکام کو ہدایت دی۔متعلقہ افسران نے بتایا کہ سچیت گڑھ سرحدی سیاحت کی ترقی کے لئے سیاحت کے مختلف انفراسٹرکچر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ، جبکہ کچھ تکمیل کے آخری مراحل پر ہیں۔مکمل شدہ کاموں میں سووینئرز اور کیفیٹیریا والا ملٹی پرپز ہال ، حفاظتی کیبنز اور جنڈر بیسڈ ٹوائلٹ مع چینج رومز ، داخلی گیٹ سے آئی بی تک پیور بلاکس ، چین لنکس اور وائر میش وال سے خوبصورتی ، ہال آف فیم گیلریٹری ایوارڈز اور بی ایس ایف کے حوالوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے دستاویزی فلمیں شامل ہیں۔مزید بتایا گیا کہ محکمہ سیاحت کی جانب سے میوزیم کی تعمیر ، تالاب / آبی ذخائر کی ترقی ، بنڈپر دیوار کی تعمیر ، تالاب کے چاروں طرف سجاوٹی گرلز ، تالاب کے اوپر سجاوٹی پیدل پل، تالاب کے اوپر میوزیکل فاؤنٹین ، فالے لائٹنگز ، گرانڈ انٹری گیٹ ، پارکنگ کا اپ گریڈیشن ، آر سی سی ڈرین کی تعمیر وغیرہ جیسے اضافی کاموں کے لئے محکمہ سیاحت کی جانب سے تفصیلی پراجیکٹ رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے۔صوبائی کمشنر نے محکمہ سیاحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ واہگہ بارڈر کی طرز پر سرحدی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ڈی پی آر کو اپنائیں۔دریں اثنا ، ڈویژنل کمشنر نے دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ گھرانا ویٹ لینڈ کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور زمین کے حصول سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ ، آر ایس پورہ نے انہیں حاصل کی جانے والی کل اراضی کی تفصیلات اور انتظامیہ کے ذریعہ اب تک اس ضمن میں اٹھائے گئے قدامات کے بارے میں بریف کیا۔انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کے افسران سے بھی کہا کہ وہ ویٹ لینڈ کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں اور اسے سیاحوں کی ایک بڑی توجہ کے طور پر فروغ دیں۔ڈیو کام نے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے صوبائی کمشنر کو زمین کے معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر اور عوامی اہمیت کے دیگر امور سے آگاہ کیا۔ گاؤں کے عوام نے انہیں ایک یادداشت کا مطالبہ بھی سونپ دیا۔صوبائی کمشنرنے پنچایتی نمائندوں، مقامی لوگوں کی سماعت کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی معاملات حل ہوجائیں گے۔انہوں نے ایس ڈی ایم کو یہ بھی ہدایت کی کہ جو اراضی حاصل کی جائے گی اس پر ڈھانچے ، درختوں ، پمپ سیٹوں وغیرہ کا تفصیلی جائزہ لیں۔بعدازاںصوبائی کمشنرنے آر ایس پورہ میں واقع ریلوے سٹیشن کے پرانے مقام کا دورہ کیا اور محکمہ سیاحت کو ہدایت کی کہ وہ اس علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لئے ورثہ کی حیثیت سے اس کی ترقی کے امکانات تلاش کرے۔ڈیو کام نے کہا "سیاحت کے فروغ کے لئے نئے پرکشش مقامات کی ترقی اور اپ گریڈیشن اور موجودہ بنیادی ڈھانچے کی بہتری حکومت کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے"۔
 

تازہ ترین