تازہ ترین

مشیر فاروق خان نے جموں ڈویژن میں زرعی فارموں کے کام کا جائزہ لیا

ایف سی آئی نے جموں ڈویژن سے 2.43 لاکھ کوئنٹل گندم کی ریکارڈ خریداری کا اندراج کیا

تاریخ    16 جون 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں //لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے جموں ڈویژن میں زرعی فارموں کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ طلب کی ۔ محکمانہ فارموں کے کام کاج کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر نے زمین کے دستیاب وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا تا کہ باہر سے بیج کی درآمد میں کمی کی جا سکے ۔ انہوں نے یہ بھی تاکید کی کہ گندم ، باسمتی اور دیگر فصلوں میں ممکنہ پیداوار کو حاصل کرنے کیلئے بیجوں کی پیداوار کو نشانہ بنایا جائے ۔ مشیر نے خطے میں چارے کی دستیابی کیلئے کسانوں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے چارے کے بیج کی پیداوار میں اضافہ کرنے پر زور دیا تا کہ کاشتکاروں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا مشن حاصل کیا جا سکے ۔ انہوں نے فارم کے شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے حکومت کے عہد کو بھی دوہرایا ۔ پرنسپل سیکرٹری محکمہ زراعت و بہبودیِ کساناں نوین کمار چودھری جو کہ میٹنگ میں موجود تھے ، نے افسران سے کہا کہ وہ فارم کے لحاظ سے قابلِ عمل ایکشن پلان تیار کریں اور فصلوں کی شدت کو دو سے زیادہ فصلوں تک بڑھائیں ۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جموں ڈویژن سے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ اے پی اینڈ ایف ڈبلیو جموں کے تعاون سے 2.43 لاکھ کوئنٹل گندم کی ریکارڈ خریداری کی گئی ہے ۔ گندم کی خریداری 9 سال کے وقفے کے بعد کی گئی ہے ۔ میٹنگ میں جوائینٹ ڈائریکٹر (فارمز )جموں ، جوائینٹ ڈائریکٹر( ایکسٹینشن )جموں ، پوٹیٹو ڈیولپمنٹ آفیسر جموں ، فارم منیجر چنور اور چکروئی سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔ 
 

تازہ ترین