تازہ ترین

لسانہ میں غیر قانونی کان کنی کے دوران جے سی بی ضبط | کئی ٹریکٹر ٹرالیوں و ٹپروں کے چالان بھی کاٹے گئے

تاریخ    16 جون 2021 (00 : 01 AM)   


حسین مجتشم
پونچھ//حال ہی میں ضلع پونچھ میں تعینات ہوئے ضلع مائننگ آفیسر پونچھ جاوید اقبال نے ناجائز کان کنی پر قابو پانے کے لئے بغیر اجازت لسانہ دریا سے ریت بجری نکالنے والوں کے خلاف کاررواِئی کرتے ہوئے ایک جے سی پی جو کہ کھلے عام کان کنی کرتے پائی گئے کوضبط کیا۔ ضلع کان کنی آفیسر نے کشمیر عظمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبی زخائر کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔انھوں نے بڑی تشویش کا اظہار کرتے ہوکہا کہ کچھ مفاد پرست افراد غیر قانونی کان کنی سے ماحولیات کو سخت نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ انھیں قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملی تو انھوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کہ ایک جے سی بی لسانہ ندی سے ریت نکالتے ہوِئے ضبط کی۔انہوں نے امتباہ دیا کہ اگر کوئی بھی شخص دریائوں سے بغیر اجازت ریت بجری نکالتے ہوئے پایا گیاتو وہ ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی پونچھ کی ہدایت پر حفاظتی اہلکاروں کی مدد سے ان کو گرفتار کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ اس غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے کان کنی کے خلاف کی گئی کارروائی کولوگوں نے سراہا ہے۔ اجیت ورما ایڈووکیٹ جے کے ہائی کورٹ جموں نے ڈی ایم او کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلی بار پونچھ میں ایک ایماندار افسر تعینات ہوا ہے۔
 

تازہ ترین