تازہ ترین

جسمانی طور معذور شخص نے کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک لی

تاریخ    16 جون 2021 (00 : 01 AM)   


سمت بھارگو
راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں کووڈ ویکسین لینے کی ذمہ داری سمجھتے ہوئے جسمانی طورپر ایک معذور شخص نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ۔اس دوران جسمانی طورمعذور اندر جیت بخشی نے کہاکہ وائرس کو ختم کرنے کیلئے ہر ایک شہری کا فرض ہے کہ وہ کووڈ ویکسین پوری سنجیدگی کیساتھ لے ۔29سالہ بخشی ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو کر جسمانی طورپر معذور ہوگیا تھا اور اسی وجہ سے وہ گزشتہ کئی عرصہ سے بستر پر ہی ہے ۔بخشی نے بتایا کہ وہ فوج میں میکینکل انجینئر سروس میں ڈیلی ویجر کے طورپر اپنی خدمات انجام دے رہا تھا کہ ضلع میں ہملٹن پل کے نزدیک پیش آئے ایک حادثے میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سڑک حادثے میں اس کی ریڈ کی ہڈی کو ناقابلے تلافی چھوٹ پہنچی تھی ۔کوو ڈ ویکسین کی پہلی خوراک لیتے ہوئے اندر جیت بخشی نے کہا کہ وہ کووڈ کے تئیں اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے معذوری میں بھی ویکسین لینے کیلئے آتا ہے تاہم سماج کے ہر ایک شہری کو چاہئے کہ وہ اس وائرس کو سنجیدگی کیساتھ لیتے ہوئے کووڈ ویکسین لے تاکہ وائرس کے مزید پھیلائو کو کم کرنے کیساتھ ساتھ اس کو ختم بھی کیاجاسکے ۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے 18سے 44برس عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا گیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اب وہ اس کے اہل ہونے کیساتھ ساتھ ایک ذمہ دار شہری بھی ہیں ۔اندر جیت نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سماج کو بچانے کیلئے اس سلسلہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے ۔
 

تازہ ترین