تازہ ترین

راجوری میں کووڈ کے 49نئے کیس درج | مہلوک وائرس میں مبتلا 2مریضوں کی موت

تاریخ    16 جون 2021 (00 : 01 AM)   
(عکاسی: مبشرخان)

نیوز ڈیسک
راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں کووڈ میں مبتلا دو مزید مریضوں کی موت واقعہ ہو گئی ہے جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران 49کئے کیس بھی درج کئے گئے ہیں ۔ضلع انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں زیر علاج1جبکہ گھریلو قرنطینہ میں ایک مریض کی موت واقعہ ہو گئی ہے جبکہ ان کی آخری رسومات کووڈ ایس او پیز کے تحت ادا کی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میںہسپلوٹ کی ایک 70سالہ خاتون کیساتھ ساتھ بدھل علاقہ کے کیول گائوں کا ایک 65سالہ شخص بھی شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کی موت میڈیکل کالج میں ہوئی جبکہ کیول کے شخص کی موت گھریلو قرنطینہ میں واقعہ ہو ئی ہے ۔ضلع انتظامیہ کے مطابق راجوری کے مختلف علا قوں میں محکمہ صحت کی جانب سے شروع کر دہ ٹیسٹنگ کے دوران 49مریضوں کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ نئے سامنے آنے والے کیسوں میں میڈیکل بلاک درہال میں سب سے زیادہ کیس درج کئے گئے ہیں ۔
 

تازہ ترین