تازہ ترین

لال منڈی میں سبزیوں کے پودوں کی فروخت شروع

تاریخ    16 جون 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر / / محکمہ زراعت کے پروڈکشن اینڈ فارمر ویلفیئر نے لال منڈی سرینگر کے کچن گارڈن میں سبزیوں کے پودوں کی فروخت شروع کردی ۔جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر وسیم احمد شاہ نے فروخت کا عمل شروع کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ کوڈ 19کے حوالے سے رہنما اصولوں پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سبزیوں کی پیداوار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کیلئے محکمہ نے تمام موسموں کے دوران اعلیٰ معیار کے سبزیوں کے پودے فراہم کرنے کیلئے ایک طریقہ اختیار کیا ہے۔شاہ نے کہا کہ محکمہ عام لوگوں اور سبزیوں کے کاشتکاروں تک پہنچنے کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو معیاری سبزیوں کے پودے فراہم کرنے کی کوشش ہورہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سبزیاں پیدا کی جائیں ۔ اس کے علاوہ گھریلو ضروریات کو پورا کرنا وادی سے باہر کے بازاروں میں بھی باقی مقدار برآمد کرسکتا ہے۔اس موقع پر سیڈ پروڈکشن آفیسر روہت گپتا نے بیجوں کی پیداوار اسکیم کے تحت چلائی جانے والی مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں اور باورچی خانے کے باغ سے محبت کرنے والوں میں معیاری پودے کی فراہمی کے بارے میں محکمہ کے طے کردہ اہداف موجودہ وبائی بیماری کے دوران ٹھوس نتائج دکھا رہے ہیں۔
 

تازہ ترین