تازہ ترین

’تباہیوں میں خوراک کاتحفظ،کشمیریونیورسٹی میں ویب نار

تاریخ    16 جون 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//’’تباہیوں میںخوراک کاتحفظ ‘‘موضوع پر کشمیریونیورسٹی میں ایک ویبنار کا انعقاد ہوا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرطلعت احمد نے یک روزہ ویبنارکے افتتاحی سیشن کی صدار ت کی۔اپنے صدارتی خطبے میں انہوں نے تباہیوں کے دوران متاثرہ آبادیوں کو محفوظ خوراک اور پانی پہنچانے کی ضرورت پرزور دیا۔انہوں نے کہا کہ تباہیوں کے دوران خوراک اور پانی جو محفوظ ہو ،آبادیوں کو بہم پہنچانے میں ناکامی بچائو کارروائیوں کو مشکل بنا سکتا ہے۔انہوں نے سماجی سطح پر تباہیوں کے دوران خوراک اور پانی کو محفوظ طور ہینڈل کرنے سے متعلق بیداری پیدا کرنے کوکہا۔انہوں نے کہا کہ محفوظ خوراک اور پانی تباہیوں کے دوران نہایت ہی اہم ہے کیوں کہ غیرمحفوظ خوراک اور پانی سے بیماریاں پیدا ہونے کااحتمال ہوگا ۔اس موقعہ پرNIDMکے ایگزیکیٹوڈائریکٹر ایم کے بندل نے تباہیوں کامقابلہ کرنے کیلئے قبل ہی تیاریاں کرنے کی اہمیت بیان کی اوع کہا کہ تباہیوں کے دوران خوراک اور پانی کو محفوظ رکھنے کیلئے معقول جگہ ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ خوراک پہنچانے کے بعد بھی وہ غیرمحفوظ ہوسکتے ہیں کیوں کہ اُسے گرم کرنے یا ریفریجریٹر کی سہولیات متاثر ہوتی ہیں ۔وبینار کی اہمیت اور مقاصد کو فوڈ سائنس وٹیکنالوجی کے صدر شعبہ پروفیسر فاروق مسعودی نے اُجاگر کیا۔اس ویبنار میں دوسوشرکاء نے ملک کے مختلف حصوں سے حصہ لیا۔