تازہ ترین

وڈون میں پہلی بار موبائل کی گھنٹیاں بجیں گی

مڑوا کشتواڑ میں بھی موبائل سہولیات کی فراہمی یقینی

تاریخ    16 جون 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //وڈون کشتواڑ میں رہائش پذیر لوگوں کے دیرینہ خواب کی تکمیل ہونے جارہی ہے اور پہلی بار مواصلاتی سہولیات فراہم ہورہی ہیں۔اکیسوی صدی میں بھی کشتواڑ کا دورافتادہ علاقہ وڈون دور جدید کی سہولیات سے محروم ہے۔ مقامی لوگوں کو مواصلاتی سہولیات فراہم نہ ہونے سے دوستوں و رشتہ داروں کے ساتھ رابطہ کرنے کیلئے کئی کلومیٹر کی مسافت طے کرنا پڑرہی ہے۔ لیکن اب یہاں مواصلاتی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے۔ایک جنی ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے یہاں موبائل سہولیات فراہم ہونے جارہی ہیں۔ کشتواڑ کے ضلع ترقیاتی کمشنر اشوک کمار نے ٹویٹ کر کے بتایاکہ وڈون میں موبائل سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کا رابطہ باقی دنیا سے ممکن ہونے جارہا ہے جبکہ اس سے لوگوں تک پہنچنے کیلئے انتظامیہ اور حکومت کو آسانی ہوگی۔ اہلکاروں کاکہنا ہے کہ 2موبائل ٹاوروں کی تنصیب کی کامیابی کے بعد علاقہ میں مزید ٹاور نصب کئے جائیں گے  اہلکاروںنے کہاکہ 6ٹاوروں پر بھی کام ہورہا ہے جس کی مدد سے مڑواہ کے دوردراز علاقوں میں بھی مواصلاتی سہولیات یقینی بن جائینگی۔ 
 

تازہ ترین