تازہ ترین

آج شاہراہ بند رہے گی

تاریخ    16 جون 2021 (00 : 01 AM)   


محمد تسکین
بانہال//ضروری مرمت کے پیش نظر بدھ کو معمول کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رہے گی۔مئی کے مہینے سے شاہراہ کو جمعہ کے بجائے بدھ کو مرمت ی خاطر بند رکھا جاتا ہے اور اس روز کسی بھی طرح کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری کردہ ایڈ وائزری کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ ضروری مرمت کے پیش نظر بدھ کو ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند رہے گی اور کسی بھی گاڑی کو نہ تو سرینگر سے جموں اور نہ ہی جموں سے سرینگر آنے کی اجازت ہو گی ۔
 

تازہ ترین