تازہ ترین

رام مندر زمین معاملہ | ٹرسٹ نے مرکزی حکومت کو رپوٹ بھیج دی

تاریخ    16 جون 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی //ایودھیا میں بن رہے رام مندر کو لیکر مدعا گہراتا جارہا ہے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ سوالوں کے کٹہرے میں کھڑا ہے۔ تاہم ٹرسٹ کا دعویٰ ہے کہ بھگوان رام کے مخالف اس طرح کے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ نے اس پورے معاملے میں مرکزی حکومت کو ایک رپورٹ بھیجی ہے۔ ٹرسٹ نے ان الزامات کو اپوزیشن جماعتوں کی سازش قرار دیا ہے۔ ٹرسٹ نے مرکزی حکومت کے علاوہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کو ایک رپورٹ بھیجی ہے۔ رپورٹ میں زمین کی خریداری کی مکمل جانکاری دی گئی ہے ، ساتھ ہی ان کی قیمتوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔
 

تازہ ترین