تازہ ترین

بھارت میں جنگلاتی رقبے میں 30 لاکھ ہیکٹر کا اضافہ | مودی کاخشک سالی سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلی ٰسطحی مذاکرات سے خطاب

تاریخ    16 جون 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی //وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پچھلے دس برسوں کے دوران بھارت میں جنگلات کے رقبے میں 30 لاکھ ہیکٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ملک میں جنگلات کا مجموعی رقبہ کْل آراضی کا تقریباً ایک چوتھائی ہو گیا ہے۔ وزیراعظم زمین کے بنجر ہونے، زرخیزی میں کمی اور خشک سالی پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی مذاکرات سے ورچوول طور پر خطاب کر رہے تھے۔ مودی نے کہا کہ بھارت 2030 تک 2 کروڑ 60 لاکھ ہیکٹر زمین کی زرخیزی کو بحال کرنے کے لئے بھی کام کر رہا ہے۔ اِس سے کاربن کے اخراج میں مزید ڈھائی سے تین ارب ٹَن کی کمی کے حصول کے لئے بھارت کے عہد کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ مودی نے زمین کی زرخیزی میں کمی کے معاملے سے نمٹنے کے لئے بھارت کے ذریعے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی فورموں میں زمین کی زرخیزی کے معاملے کو اْجاگر کرنے میں پہل کی ہے۔وزیراعظم نے گھریلو تکنیک کو فروغ دیتے ہوئے زمین کی بحالی کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے گجرات کے رَن آف کَچھ میں Banni علاقے کی مثال دی کہ کس طرح زمین کی بحالی کا سلسلہ شروع کیا جا سکتا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ زمین تمام جانداروں اور اْن کی غذا کے لئے بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے اِس بات کو اْجاگر کیا کہ آج دنیا میں دو تہائی سے زیادہ زمین کی زرخیزی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اِس پر قابو نہیں پایا گیا، تو اِس سے معاشروں، معیشتوں، خوراک کی سکیورٹی، صحت، تحفظ اور معیار زندگی کی پوری بنیاد ہی بْری طرح متاثر ہوگی۔جنوب-
 

 ویوا ٹیک ایونٹ سے |  آج خطاب کریں گے 

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی بدھ کو پانچویں ویوا ٹیک ایونٹ میں کلیدی خطبہ دیں گے ۔ وزیراعظم کو اس ایونٹ میں بطور اعزازی مہمان کے طورپر مدعو کیا گیا ہے ۔ایونٹ کے اہم مقررین میں فرانس کے صدر ایمانل میخروں، اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز اور مختلف یوروپی ممالک کے وزرا اور ارکین پارلیمان شامل ہیں۔ پروگرام میں ایپل کے چیف ایکزکیوٹیو افسر (سی ای او) ٹم کک، فیس بک کے صدر اور چیف ایکزیکیوٹیو افسر مارک زکربرگ اور مائکروسافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ جیسے کارپوریٹ لیڈروں کی شرکت کریں گے ۔
 

تازہ ترین