تازہ ترین

افغانستان میںپولیوٹیم پر فائرنگ، 5رضاکار جاں بحق،3زخمی

تاریخ    16 جون 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں مختلف مقامات پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 5 پولیو ورکز کو قتل اور 3 کو زخمی کردیا۔فغان حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے میں 3 ماہ کے دوران پولیو ورکرز پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔صوبہ ننگر ہار کے پولیس ترجمان فرید خان کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹے کے دوران 3 مختلف مقامات پر حملے کیے گئے۔انہوں نے واقعے کی ذمہ داری طالبان جنگجوؤں پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ‘صحت رضاکاروں کو نشانہ بنانا ان کا کام ہے، جو چاہتے ہیں کہ لوگ پولیو ویکسینیشن سے محروم رہیں’۔ طالبان نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کیا۔خیال رہے کہ افغانستان اور پاکستان کے سوا دنیا کے دیگر تمام ممالک میں پولیو کے خاتمے کا اعلان ہو چکا ہے جبکہ ان دو ممالک میں پولیو کی ویکسین کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔افغانستان میں طالبان اور مذہبی رہنما عوام کو اکثر بتاتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں کہ پولیو ویکسین مغرب کی کوئی سازش ہے، جس کا مقصد مسلمان بچوں کے تولیدی نظام کو متاثر کرنا ہے اور وہ یہ بھی الزام عائد کرتے ہیں کہ مذکورہ ویکسینیشن مہمات کا مقصد جنگجوؤں کی جاسوسی ہے۔افغان حکام کے مطابق طالبان، اپنے زیر اثر علاقوں میں گھر گھر پولیو ویکسینیشن کی مہم کی اجازت نہیں دیتے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے افغانستان کے شمالی حصے میں کان کی صفائی کرنے والے ادارے حالو ٹرسٹ (HALO) کے 10 افراد کو فائرنگ کے ایک واقعے میں قتل کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کے ملک سے انخلا کے اعلان کے بعد طالبان نے ملک بھر میں حملوں میں اضافہ کردیا ہے، غیر ملکی افواج ستمبر سے قبل مکمل طور پر ملک سے انخلا کرجائیں گی جبکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔
 

تازہ ترین