تازہ ترین

لیفٹیننٹ گورنرکی والد کے انتقال پراے ڈی جی پی جموں سے تعزیت | مہلوک کونسلر راکیش پنڈتا کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی ،40لاکھ کی امداد منظور

تاریخ    13 جون 2021 (38 : 12 AM)   


یو این آئی
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اے ڈی جی پی جموں مُکیش سنگھ کے گھر جا کر اُن کے والد اوپندر پرساد سنگھ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور اُن کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے سوگوار کنبے، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سے تعزیت کر کے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کیلئے پرارتھنا کی ۔ ادھرلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 جون کو پلوامہ کے علاقے ترال میںبندوق برداروںکے ہاتھوں ہلاک ہونے والے میونسپل کونسلر راکیش پنڈتا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور سوگوار کنبہ کے افراد سے اظہار یکجہتی کیا۔میونسپل کمیٹی ترال کے متوفی صدر کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پوری انتظامیہ مرحوم راکیش پنڈتا کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے غمزدہ افراد کے لواحقین کو مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کی اعلی سطح پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کے اس گھناؤنے اقدام میں ملوثین کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مرحوم پنڈتا کے لواحقین کے لئے 40 لاکھ روپے امداد کی منظوری دی۔ لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نتیشور کمار ، ڈویژنل کمشنر جموںڈاکٹر راگھو لنگرمڈپٹی کمشنر جموں انشول گرگ بھی لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ تھے۔