تازہ ترین

جی ایس ٹی کونسل اجلاس | بلیک فنگس کی دوا ٹیکس فری، آکسیجن سستی، ویکسین پر جی ایس ٹی میں تخفیف

تاریخ    13 جون 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//یو این آئی// مصنوعات و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل نے کوروناوائرس کے علاج میں مفید اہم دواؤں اور طبی سامانوں پر جی ایس ٹی کی شرح میں تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی، سیاہ فنگس کے علاج میں مفید دواؤں پر جی ایس ٹی کو کم کرکے صفر کردیا گیا ہے ۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی زیرصدارت منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کے 44 ویں اجلاس میں کل یہ فیصلے کیے گئے ۔ کونسل کے 43 واں اجلاس میں اس ضمن میں ریاستوں کے وزرائے خزانہ کا ایک گروپ تشکیل دیا گیا تھا جن کی سفارشات کے مطابق یہ فیصلے کیے گئے ہیں۔اجلاس کے بعد، وزیر خزانہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزارتی گروپ کی بیشتر سفارشات کو منظور کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالی فنگس کے لئے استعمال ہونے والی دواؤں توسیلیزوماب اور امفوتیرسن بی پر جی ایس ٹی کو پانچ فیصد سے کم کرکے صفر کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیپرین، ریمڈیسویر پر جی ایس ٹی کی شرح کو 12 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت و خاندانی بہبود اور محکمہ دواسازی کی جانب سے کووڈ-19 کے علاج کے لئے منظور شدہ دواؤں پر جی ایس ٹی کی شرح اب پانچ فیصد ہوگی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ میڈیکل گریڈ آکسیجن، آکسیجن جنریٹر، آکسیجن کونسینٹریٹر، وینٹی لیٹر، بی آئی پی اے مشین، ہائی فلو نزل کینولا، کینڈ ٹیسٹنگ کٹ، پلس آکسی میٹر پر جی ایس ٹی کو 12 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کردیا گیا ہے ۔محترمہ سیتارمن نے کہا کہ ہینڈ سینیائٹر ، تھرمامیٹر، شمشان کے سازوسامان اور اس کی تنصیبات وغیرہ پر جی ایس ٹی 18 فیصد سے گھٹا کر پانچ فیصد کردیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ایمبولینس پر جی ایس ٹی بھی 28 فیصد سے گھٹا کر 12 فیصد کردیا گیا ہے ۔
 

تازہ ترین