سوپور حملے میں لشکر طیبہ ملوث، حملہ آوروں کی شناخت بھی کر لی: پولیس سربراہ دلباغ سنگھ

تاریخ    12 جون 2021 (08 : 06 PM)   
(Representational file pic)

یو این آئی
سری نگر// جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ شمالی کشمیر کے ایپل ٹاﺅن سوپور میں فائرنگ کے واقعے میں جنگجو تنظیم لشکر طیبہ کا ایک گروپ ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی ہے لیکن بعض وجوہات کی بنا پر ان کے نام فی الحال منکشف نہیں کئے جائیں گے۔
پولیس سربراہ نے ہفتے کو سوپور فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی میتوں پر پھول مالائیں رکھنے کی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔
 

تازہ ترین