سوپور کا ٹرک ڈرائیور پنجاب میں سڑک حادثے میں از جان

تاریخ    12 جون 2021 (25 : 01 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور کا ایک38سالہ ٹرک ڈرائیور ریاست پنجاب کے پھگوڑا میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا ہے۔سنیچر کے روز اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ گذشتہ رات کے دوران پیش آگیا۔ 
ذرائع کے مطابق عبد الحمید شالہ ولد محمد رمضان شالہ ساکن آم پورہ سوپور نامی ٹرک ڈرائیور کو کسی نامعلوم کار نے رات گیارہ بجے اُس وقت ٹکر مار کرزخمی کیا جب وہ سڑک پار کررہا تھا۔
شالہ کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔حادثے کے بعد کار جائے حادثہ سے فرار ہوگئی۔
شالہ کے گھریلو ذرائع کے مطابق وہ گھر لوٹ رہا تھا اور وہ روز قبل ہی پنجاب پہنچ گیا تھا۔اس کی میت آج گھر پہنچنے کی توقع ہے۔شالہ کی ہلاکت کے سلسلے میں پھگواڑہ پولیس سٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین