ملک میں نئے کورونا معاملو ں کی تعداد 84332 تک گر گئی،4002اموات

تاریخ    12 جون 2021 (18 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ملک میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں کمی ہورہی ہے۔ سنیچر کووزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میںکورونا کے 84332 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ اسی عرصہ کے دوران 4002 کورونا مریض جاں بحق ہوگئے۔
 سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میںکورونا متاثرین کی کل تعداد 29359155 ہو گئی ہے جبکہ کورونا ہلاکتوں کی تعداد تشویش ناک ہے، جو 3.5 لاکھ سے تجاوز کرکے 367081 پہنچ گئی ہے۔
 ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 121311 ہے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 27911384 ہوگئی ہے جبکہ اس وقت ملک میںایکٹیو کیسوں کی تعداد 1080690 ہے۔
 

تازہ ترین