تازہ ترین

ملک میں چوتھے دن ایک لاکھ سے کم کیسز، 3403ہلاکتیں

تاریخ    12 جون 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
 نئی دہلی// ملک میں کووڈ 19 قہر کے درمیان مسلسل چوتھے دن کورونا کے نئے کیس ایک لاکھ سے کم رہے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 91,702 معاملے رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 92 لاکھ 74 ہزار 823 کروڑ ہوگئی ہے اس دوران جمعرات کو ملک میں 32 لاکھ 74 ہزار 672 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ، اس کے ساتھ ہی 24 کروڑ 60 لاکھ 85 ہزار 649 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ کورونا وبا کی وجہ سے 3403 افراد لقمہ اجل بن چکے ، جو کل کی 6148 اموات کے مقابلے بہت کم ہیں۔ ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 63 ہزار 79 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح اب بھی 1.24 فیصد ہے۔اس دوران ایک لاکھ 34 ہزار 580 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جسے ملاکر ملک میں اب تک دو کروڑ 77 لاکھ 90 ہزار 73 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ملک میں سرگرم کیسز 46 ہزار 281 کم ہو کر 11 لاکھ 21 ہزار 671 رہ گئے ہیں۔ سرگرم معاملے کی شرح کم ہوکر 3.33 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شفایابی کی شرح اب بڑھ کر 94.93 فیصد ہوگئی ہے۔