ڈوبنے کے ایک روز بعد وسطی ضلع بڈگام میں لڑکے کی لاش نالے سے بر آمد

تاریخ    10 جون 2021 (13 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں جو لڑکا گذشتہ روز ایک نالے میں گرنے کے بعد لاپتہ ہو ا تھا اُس کی لاش جمعرات کو بر آمد کی گئی۔
لڑکے کے نالے میں گرنے کا یہ واقعہ گذشتہ شام آری گام گاوں میں پیش آیا تھا جس کے بعد لڑکے کی تلاش کیلئے ایس ڈی آر ایف کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق آج سخت محنت کے بعد مذکورہ لڑکے کی لاش بر آمد ہوئی ہے اور اس کی شناخت عرفان احمد بٹ ولد عبد الرشید بٹ ساکن آری گام کے طورکی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق غرقآب ہونے کے بعدعرفان کی تلاش کا کام گذشتہ شام ہی ہاتھ میں لیا گیا تھا تاہم اندھیرے کی وجہ سے اس کو معطل کرنا پڑا تھا اور آج صبح یہ کام سر نو شروع کیا گیا تھا۔
 

تازہ ترین