تازہ ترین

کورونا وائرس کے1098 نئے کیس،17ہلاکتیں

تاریخ    9 جون 2021 (16 : 08 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//یو ٹی جموں کشمیر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران1098کورونا وائرس کے کیس سامنے آگئے۔ 
سرکاری ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ اس طرح یہاں کورونا کیسوں کی مجموعی تعداد303749تک پہنچ گئی۔
 مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ آج ظاہر ہونے والوں میں774کا تعلق وادی کشمیر جبکہ324کا تعلق صوبہ جموں سے تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسی عرصہ کے دوران یہاں17کورونا مریض جاں بحق ہوگئے۔ان میں 7مریض جموں میں جبکہ10کشمیر میں انتقال کرگئے۔