تازہ ترین

کھنموہ سری نگر میں پانچ سو بستروں والے کووڈ ہسپتال کا افتتاح

تاریخ    9 جون 2021 (17 : 06 PM)   


یو این آئی
سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کوکھنموہ سری نگر میں پانچ سو بستروں والے کووڈ ہسپتال کا افتتاح کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولوپمنٹ آرگنائزیشن یا ڈی آر ڈی او نے جموں کے بعد سری نگر میں بھی پانچ سو بستروں پر مشتمل کووڈ ہسپتال کو صرف 17 دنوں میں مکمل کیا ہے۔
موصوف نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ہے”آج میں نے کھنموہ سری نگر میں پانچ سو بستروں پر مشتمل کووڈ ہسپتال کا افتتاح کیا“