تازہ ترین

کووڈ کو قابو کرنے کیلئے ایل جی کے اقدامات قابل ستائش: حکیم

تاریخ    16 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر/ /پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم محمدیاسین نے جموں وکشمیر میں کووڈ وبا کی روک تھام کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ستائش کی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے نام ایک مکتوب میں حکیم یاسین نے منوج سنہا کی طرف سے کووڈ وبا کی روک تھام کے سلسلے میں کئے کئے گئے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے مانگ کی ؎ کہ دیہی علاقوں میں بھی کووڈ 19- کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر پر زور دیا کہ وہ انتظامیہ کو فوری ہدایت دے کہ جموں وکشمیر کے تمام دیہی علاقوں میں لوگوں کو کووڈ بیماری کے تدارک کے بارے میں جانکاری مہم شروع کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر کووڈ ویکسینیشن مہم شروع کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک نہ شہری علاقوں اور قصبہ جات کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں کووڈ 19- کو قابو میں کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات  کیے جائیںگے تب تک اس مہلک وبا کے تشویش ناک پھیلا ئو کو موثر طریقہ پر نہیں روکا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ تاہم جموں وکشمیر میں اس وبا کو روکنے کے لئے اب تک کئے گئے اقدامات قابل اطمینان ہیں ۔حکیم یاسین نے مکتوب خط میں سیاحی شعبے سے وابستہ گھوڑے  بانوں اور شکارا والو ںکو موجود ہ مشکل ایام کے پیش نظر مالی امداد فراہم کرنے کے لیفٹیننٹ گورنر کے فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے مانگ کی کہ محکمہ صحت میں قلیل اجرتوں پر کام کرنے والی آشا ورکروں، HDF اور NHM اہلکاروں کے حق میں بھی بھر پور مالی امداد فراہم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مذکورہ اہلکار بھی کووڈ وبا کے خلاف صف اول پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کی کہ مشکلات کی موجودہ گھڑی میں جموں وکشمیر کے مختلف محکموں میں روزانہ بنیادوں  پر  کام کر رہے اہلکاروں و کیجول ورکروں کے حق میں انکی اجرتیں فوری طور واگزار کی جانی چاہیے تاکہ ان کے بال بچوں کو فاقہ کشی سے بچایا جا سکے۔حکیم یاسین نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ھے کہ DRDO کی طرف سے مجوزہ کووڈ ہسپتال کو ریشی پورہ بڈگام کے مقام پر ہی تعمیر کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ جگہ مذکورہ ہسپتال کے لئے موزوںہیں۔