تازہ ترین

کورونا کی لہر بدستور بے قابو| 65فوت،4509متاثر

متوفین کی مجموعی تعداد 2912، وادی میں ہلاکتوں کی تعداد 1600کے پار

تاریخ    13 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس نے 65افراد کی جان لی ہے اور اسطرح گذشتہ 2دنوں کے دوران 130افراد کو وائرس نگل گیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2900کا ہندسہ پار کرکے 2912ہوگئی ہے ۔ اس دوران مزید 4509افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 29ہزار407ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے43ہزار 916ٹیسٹ کئے گئے جن میں 87سفر کرنے والوں سمیت مزید  4509افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ تازہ 4509متاثرین میں  1759 جموں جبکہ 2750کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2750متاثرین میں 12بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرنے کے بعد کشمیر آئے جبکہ 2738مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 2750متاثرین میں سرینگر میں 863، بارہمولہ میں 377، بڈگام میں 260، پلوامہ میں 327، کپوارہ میں 81، اننت ناگ میں 233، بانڈی پورہ میں 108، گاندربل میں 139، کولگام میں 200 جبکہ 162افراد شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس دوران کشمیر میں مزید  19افراد وائرس سے فوت ہوگئے ہیں ۔ مرنے والوں میں ضلع اسپتال پلوامہ میں 4، سکمز صورہ میں 3، صدر اسپتال میں 2، رعناواری اسپتال میں 3، جے وی سی میں ایک، سی ڈی اسپتال میں ایک، جی ایم سی اننت ناگ میں 2، سی ایچ سی کپوارہ میں 2 اور ضلع اسپتال کولگامیں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1600کا ہندسہ پار کرکے 1615ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں مزید 1759افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں  جن میں سے 75بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 1684مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 1759متاثرین میں ضلع جموں میں 621، ادھمپور میں 149، راجوری میں 230، ڈوڈہ میں 190، کٹھوعہ میں 193، سانبہ میں 105، کشتواڑ میں 83، پونچھ میں 86، رام بن میں 78 اور ریاسی میں 29افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 46افراد فوت ہوئے ہیں جن میں جی ایم سی جموں میں 18، زچگی اسپتال جموں میں ایک، اے کے جی کٹھوعی میں 2، سی ڈی اسپتال جموں میں 2، جی ایم سی کٹھوعہ میں 6، جی ایم سی راجوری میں ایک، ضلع اسپتال ادھمپور میں 1، ضلع اسپتال رام بن میں ایک، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر ادھمپور میں ایک، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر کنڈی میں ایک، ایس ایم وی ڈی این ایچ میں ایک ، سی ایچ سی کالاکوٹ میں ایک، سپر سپیشلٹی اسپتال جموں میں ایک جبکہ 7افراد گھروں میں فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1297تک پہنچ گئی ہے۔