تازہ ترین

ضلع سانبہ میں پُر اسرار گرینیڈ دھماکہ، پولیس تحقیقات شروع

تاریخ    12 مئی 2021 (03 : 12 PM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع سانبہ کے ند علاقے میں گذشتہ شب ایک پُر اسرار گرینیڈ دھماکہ ہوا جس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بدھ کی صبح علاقے میں جاکر تحقیقات شروع کی۔
اطلاعات میںپولیس حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ند چیک پوئنٹ پر موجود پولیس اہلکاروں نے گذشتہ رات دیر گئے ایک دھماکہ سنا۔آج صبح جب علاقے کی تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ دھماکہ چیک پوئنٹ سے کچھ بیس میٹر دو ر ہواتھا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے۔
 

تازہ ترین