تازہ ترین

ابہے بقایہ کی جموں وکشمیر میں حفظانِ صحت نظام بہتر بنانے کی گذارش

تاریخ    12 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


 جموں//اپنی پارٹی ریاستی یوتھ جنرل سیکریٹری ابہے بقایہ نے انتظامیہ سے گذارش کی ہے کہ جموں وکشمیر یونین ٹیراٹری میں حفظان ِ صحت نظام میں بہتری کے لئے کوششیں مزید تیز کر نی چاہئے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا زیاں نہ ہو۔ یہاں جاری ایک بیان میں ابہے نے کہا ہے کہ کویڈ19دوسری لہر کی وجہ سے آکسیجن، ادویات، بستروں، طبی کٹس، افرادی قوت اور دیگر مطلوبہ ڈھانچہ کی بہت قلت ہے تاکہ صحت ایمرجنسی کے ساتھ موثر ڈھنگ سے نپٹا جاسکے۔ انہوں نے کہا’’انتظامیہ کو چاہئے کہ صحت نظام میں پائی جارہی قلت کو دور کرنے کے لئے ضروری طریقہ کار اپنائے جائیں، اِس وباء کے دوران زیادہ اموات مناسب ڈھانچہ اور ضروری طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب ہوئی ہیں‘‘انہوں نے کہاکہ 24x7گھنٹے کنٹرول روم کا قیام خوش آئند ہے مگر اِس بحران سے نکلنے کے لئے مطلوبہ کوششیں بھی کی جائیں۔ ویکسین اور ٹیسٹنگ کے لئے گھر گھر مہم چلائی جارہی تاکہ ٹیکہ وٹیسٹنگ کے لئے غیر ضروری بھیڑ بھاڑ نہ ہو۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ دیہی علاقہ جات جہاں پہلے ہی طبی سہولیات کا فقدان ہے، کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ گائیڈلائنز، ایس او پیز اور لاک ڈاؤن بندشوں پر سختی سے عملدرآمد کریں۔
 

تازہ ترین