تازہ ترین

ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ نے عالمی یوم ریڈکراس منایا ۔

بال آشرم کے مستحق افراد میں امدادی سامان تقسیم کیاگیا

تاریخ    9 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ//ورلڈ ریڈ کراس ڈے 2021 منانے کیلئے ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما ،جو چیئرمین ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ بھی ہیں ،کی نگرانی میں آج بال آشرم کشتواڑ کے مستحق افراد میں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر روز مرہ کے سامان پر مشتمل امدادی سامان تقسیم کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پلاننگ محمد اقبال ، اے سی آر کشتواڑ اختر حسین قاضی ، ڈی ایس ڈبلیو او طارق پرویز قاضی ، اصغر علی شیخ ریڈ کراس سکریٹری کشتواڑ کے علاوہ دیگر افسران اور رضاکار موجود ہیں۔اس موقعہ پر ہلدی 10 کلو ، مرچ پاؤڈر 10 کلو، سرسوں کا تیل 48 لیٹر ، چائے 20 کلو ، نمک 25 کلوگ ، دال چنا 25 کلو ، چینی 50 کلو، لائف بوائے صابن 30 نمبر اور رین صابن 30 نمبر ڈی ایس ڈبلیو او کشتواڑ کے حوالے کردیئے گئے۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود ڈی سی کشتواڑ نے کویڈ 19وبائی امراض کے دوران ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ریڈکراس سوسائٹی کشتواڑ نے ضلع میں اپنے قیام کے بعد سے ہی کوویڈ 19 وبائی بیماری کو کم کرنے اور ان کے انتظام کرنے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ لاک ڈاؤن دور کے دوران ان کی سرگرمیوں کی سب سے اہم جھلکیاں غریبوں اور مسکینوں کے گھر کے دروازے پر چہرے کے ماسک ، صاف ستھری اشیا ، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر صحت و میڈیکل کی مفت تقسیم ہے۔ڈی سی کشتواڑ نے قدرتی آفات اور دیگر آفات کے دوران ضلع کے ہر گوشے اور کونے میں غریب اور متاثرہ افراد کو ہنگامی خدمات کی سہولیات فراہم کرنے میں رضاکاروں کی لگن وکام کی بھی تعریف کی۔

تازہ ترین