تازہ ترین

انڈین ریڈکراس سوسائٹی جموں نے عالمی یوم ریڈ کراس منایا

صوبائی کمشنر کی رضاکاروں کو ضرورت مندوں تک پہنچنے کی تلقین

تاریخ    9 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


جموں// انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ، جموں ریجن نے ریڈ کراس بھون کچی چھائونی میں ریڈ کراس موومنٹ کے بانی "سر ہنری ڈنانٹ" کے احترام کے طور پر عالمی یوم ریڈ کراس دن منایا۔ ریڈ کراس ڈے تقریب کا آغاز چیف گیسٹ ڈویژنل کمشنر و چیئر مین ، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ، جموں ریجن ، ڈاکٹر راگھو لنگر نے کیا۔ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگرنے ریڈ کراس کے بانی کو پھولوں کی صورت میں خراج تحسین پیش کیا۔ سکریٹری انڈین ریڈ کراس سوسائٹی جموں ریجن ونود ملہوترا، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی جموں ریجن کے ایگزیکٹو ممبران انیل سوری ، سریندر مہاجن ، اور ایس سی بالی ، سابق ممبر ، آئی آر سی ایس بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر راگھو لنگر نے آئی آر سی ایس جموں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس کوویڈ کے دوران زیادہ سے زیادہ تعداد میں ایسے افراد تک پہنچنے اور ان کو کور کرنے کے لئے مربوط اور سائنسی انداز میں بہت زیادہ سرگرمیاں کرنے کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی تعاون کے ساتھ ایک انوکھا ادارہ ہے اور سوسائٹی کے ہر طبقے خصوصا بیماروں اور مصائب کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ انہوں نے غیر محکموں تک پہنچنے میں تمام محکموں اور عوام کے ممبران سے تعاون کی کوشش کی۔سکریٹری ، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ، جموں ریجن ، ونود ملہوترا نے ، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے کی جارہی سرگرمیوں اور اس کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔بعدازاں ڈویژنل کمشنر نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے احاطے میں آئی آر سی ایس ویکسی نیشن سنٹر کے سیٹ اپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ویکسی نیشن سینٹر کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے آئی آر سی ایس کے تمام اسٹاف ممبران کی تعریف کی جو فرنٹ لائن واریرز کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں۔

تازہ ترین