منقبت

تاریخ    9 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


منقبت در شان عظمت ورفعت ام المومنین زوجہ سرکار، راحت سرکار، حضور سرور کائنات جناب محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بنت یار غار حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ 

طیبہ و طاہرہ سیدہ عائشہؓ
زوجہ مصطفیٰؐ سیدہ عائشہؓ
زاہدہ و عابدہ سیدہ عائشہؓ
 چاہتِ مصطفیٰؐ سیدہ عائشہؓ
نقش مہر و وفا سیدہ عائشہؓ
نازِ صدق و صفا سیدہ عائشہؓ  
جان صدیق اکبرؓکی ہیں بے گماں
کون ہے باپ سا سیدہ عائشہؓ
ہے بڑا مرتبہ اور مقام آپ کا
آپ ہیں صادقہ سیدہ عائشہؓ
راویہ آپ سچی حدیثوں کی ہیں 
کون ہے آپ سا سیدہ عائشہؓ
بنت صدیقؓ آرامِ جان نبیؐ
خلق کی انتہا سیدہ عائشہؓ
جانِ ارشد نثار آپ کے وصف پر
صابرہ شاکرہ سیدہ عائشہؓ
 
محمد ارشد خان رضوی فیروزآبادی
 

تازہ ترین