تازہ ترین

کٹھوعہ کیلئے 2021-22 ضلع کیپکس بجٹ کی تشکیل کے طریقوں پر تبادلہ خیال

تاریخ    7 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


کٹھوعہ//کمشنرسیکرٹری جی اے ڈی منوج کمار دوِیدی جو ضلع کٹھوعہ کے ترقیاتی کاموں کے انچارج سیکرٹری بھی ہیں ، نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں ضلع کیپکس بجٹ کی تشکیل کے طریقۂ کار پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ضلع اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی۔ابتداً ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل یادَو نے 2020-21کے لئے ضلع کیپکس بجٹ کے تحت طبعی و مالی حصولیابیوں کو تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔آخری کیپکس کے تحت سیکٹر وائز پرفارمنس پیش کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ ضلع این آر ایل ایم اور پی ایم اے وائی جیسی سکیموں میں فنڈس مختص رقم کا صد فیصد حاصل کرنے کے علاوہ محکمہ دیہی ترقی کی منریگا سکیموں میں 99 فیصد حاصل ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے 2020-21 کے ضلع کیپکس بجٹ کے تحت سکیم وار مالی کارکردگی بھی پیش کی۔ اُنہوں نے انکشاف کیا کہ جل شکتی ، ٹرانسپورٹ ، سوشل سروسز ، امورِ نوجوان و کھیل کود جیسے مختلف شعبوں کی ترقیاتی سکیموں کے لئے مختص رقم کا 92 فیصد سے زیادہ شہری ترقی ، پی ایچ ای ، آئی سی ڈی ایس / غذائیت ، مڈ ڈے میل وغیرہ پرخرچ کرچکا ہے۔ کمشنر سیکرٹری منوج کمار دوِیدی نے مختلف منصوبوں کے اجزأپر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سطحی پنچایتی راج نظام کی ترقی کے ساتھ منتخب پی آر آئی نمائندوں کے تحت ایک طے شدہ طریقۂ کار ترقیاتی ترجیح دی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ اِجتماعی اثاثے بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی جانی چاہئے جس سے معاشرے کے بڑے حصے کو فائدہ ہوگا۔اُنہوں نے کثیر جہتی ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے ہم آہنگی اَپنانے پر بھی زور دیا۔کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ ترقی اور کورونا روکتھام اِقدامات ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ چلیں گے اور ترقیاتی کاموں کے دوران کووِڈ رہنما خطوط پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اُنہوں نے جل جیون مشن کی اہمیت پر زور دیا تاکہ پینے کے پانی کے فوائدمستحقین تک پہنچ سکیں۔ اُنہوں نے جل جیون مشن کی مائیکرو منصوبہ بندی کرتے ہوئے گرلز سکولوں اور آنگن واڑی مراکز کو پینے کے پانی کے رابطے کو ترجیح دینے کا بھی مطالبہ کیا۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کوہدایت دی کہ وہ منصوبہ بندی کی صورتحال کا وقتاً فوقتا ًجائزہ لیں اور سائٹوں کا دورہ کرکے رُکاوٹوں کو دور کریں اور بالخصوص پی ایچ ای اور آبپاشی سے متعلق سکیموں میں پیدا ہونے والے مسائل کو حل کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے جانکاری دی سیکٹر وائز پلاننگ پر عملدرآمد کے لئے مختلف محکموں کے نوڈل اَفسروں کے تحت کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں تاکہ منصوبہ بندی کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جاسکے۔منوج کمار دوِیدی نے بھی متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ خود روزگار کے شعبے اور اس سال کیپکس میں زیادہ سے زیادہ مستفید افراد تک پہنچنے کے طریقوں پر غور کریں۔اُنہوں نے سی پی او کٹھوعہ کو ہدایت دی کہ وہ سیکٹر وائز پلاننگ کا مائیکرو جائزہ لیں اور محکمہ وار تجزیہ یومیہ بنیاد پر کریں۔اُنہوں نے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر عمل کو تیز کرنے اورکیپکس کے تحت کاموں کو اِی۔ٹینڈر کرنے کے لئے مؤثر طریقۂ کار پر روشنی ڈالنے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں اے ڈی سی اتل گپتا ، سی پی اوتم سنگھ ، سی ایم او ڈاکٹر اشوک چودھری ، اے سی آر دیویندر پال ، اے سی ڈی نارائن دت شرما کے علاوہ لائن اور ورکس محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ 

تازہ ترین