تازہ ترین

مشیر بھٹناگرنے جی ایم سی جموں کا دورہ کیا

آکسیجن جنریشن پلانٹ کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا

تاریخ    7 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی)جموں کا دورہ کر کے وہاں نئے آکسیجن پلانٹ کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مشیر کے ہمراہ ڈیولپمنٹ کمشنر ورکس جے اینڈ کے ، میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ جی ایم سی ، مختلف طبی مراکزکے ایچ ڈی ، مکینیکل انجینئرنگ ، پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ صحت کے افسران بھی اس دورے کے دوران موجود تھے۔ مشیر بھٹناگر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ مریض کی بہتر دیکھ ریکھ کے لئے پلانٹ کے دو یونٹوں کو فوری طور پر کمیشن بنائے اوراُنہوں نے مزید کہا کہ اس پلانٹ سے ادارے میں طبی آکسیجن کی دستیابی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔مشیرموصوف نے کہا کہ پلانٹ کی متعلقہ تکنیکی ٹیم کو ہدایت کی جائے کہ وہ بجلی کی مستقل فراہمی اور پلانٹ کی بیک اَپ کو بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہسپتال کے آکسیجن سپلائی کا نظام پیش کرنے کے لئے نئے پلانٹ کو جوڑنے کی ضروریات کو 24 گھنٹوں کے اندر مکمل کیا جائے۔ مشیر بھٹناگر نے افسران پر پلانٹ کی مستقل نگرانی پر زور دیا اور کہا کہ وہ پلانٹ میں ضروری سپیئر پارٹس کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے ضلعی ہسپتالوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے آکسیجن سے لیس بیڈ اور سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کووِڈ مخالف حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور تمام کووِڈ پروٹوکول پر من و عن عمل کریں ۔

تازہ ترین