تازہ ترین

بی ایس ایف کے ہاتھوں سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر درانداز ہلاک

تاریخ    6 مئی 2021 (15 : 02 PM)   
(Representational pic)

یو این آئی
جموں// بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف) نے جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک درانداز کو گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کے قریب 2 بجکر35 منٹ پر ایک شخص کی مشکوک نقل و حمل دیکھی۔
انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں نے پہلے اس شخص کو رکنے کو کہا لیکن اس نے توجہ نہیں کی جس کے بعد اس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
 

تازہ ترین