تازہ ترین

مشیربھٹناگر کا دورۂ سانبہ ، کووِڈصورتحال کا جائزہ لیا

ضلع ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کا معائینہ کیا

تاریخ    6 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


سانبہ//کووِڈ۔19جاری وَبائی امراض کہ وجہ سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے یہاں ضلع سانبہ کے اَفسران سے تبادلہ خیال کیا اورضلع ہسپتال سانبہ کا دورہ کرکے وہاں آکسیجن پلانٹ کے کام کا جائزہ لیا اور جلد اس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔مشیر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما ، میکنیکل انجینئرنگ پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ صحت کے اَفسران بھی تھے۔  مشیر بھٹناگر نے ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کا معائینہ کرتے ہوئے پلانٹ کی آکسیجن میکانزم کی تیاری اور تقسیم کی نگرانی کی جو ہنگامی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے اور ایک وقت میں 20 سلنڈر اِستعمال کرنے والے کئی گنا نظام بھی ہے۔مشیر نے پلانٹ کی ٹیکنیکل ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ پلانٹ میں اہم سپیئر پارٹس کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور پلانٹ کو چوبیسویں گھنٹے فعال بنائیں۔ اُنہوں نے مشینری یا بجلی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی خرابی سے بروقت نمٹنے پر زور دیا۔دورے کے دوران مشیر بھٹناگر نے ضلع میں طبی بنیادی ڈھانچے کی ٹیسٹنگ ، ٹیکہ کاری عمل ، موجودہ صورتحال اور مریضوں کے اِنتظام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔مشیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ طبی ہنگامی صورتحال میں تمام انتظامات عمل میں ہوں۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گھر میں آئیسولیشن مریضوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور ٹیلی کنسلٹیشن بھی کئے جائیں۔مشیر بھٹناگر نے کہا کہ ضلع ہسپتال کسی بھی ہنگامی صورتحال کو پورا کرنے کے لئے آکسیجن بیڈاور عملہ سے لیس ہیں۔اُنہوں نے نئی عمارت کے تعمیراتی کام کامعائینہ کیا اور ہدایت دی کہ 15 دن میں اسے 100 اِضافی بیڈ فراہم کرنے کے لئے تیار کیا جائے اور محکمہ صحت کی جانب سے اس کو بروقت کارآمد بنانے کے اِنتظامات کئے جائیں۔دورے کے دوران مشیر بھٹناگر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ کووِڈ مخالف حفاظتی ویکسین لگوائیں اور ایس او پیزپر من و عن عمل پیرا رہیں اورضلع سانبہ میں کورونا پابندیوں پر عمل پیرا ہونے کے پابند رہیں۔
 

تازہ ترین