تازہ ترین

بڈگام میں500بستروں والا کووڈ ہسپتال | 35دنوں میں تعمیر مکمل کی جائیگی: صوبائی کمشنر کشمیر

تاریخ    5 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے بڈگام کا دورہ کرکے DRDOکے 500بیڈوں والے ہسپتال پر جاری کا م کا جائزہ لیا ۔ انہوںنے کہا کہ 35دنوں میں ہسپتال کی تعمیر کو مکمل کیا جائے گا جس میں 125کے قریب آئی سی یو بیڈوں کے علاوہ 50ڈبل روم کے قیام کی سہولیت دستیاب ہوگی ۔ جموں کشمیر میں کووڈ 19کی صورتحال کے پیش نظر بڈگام میں 500بستروں والے ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور اس سلسلے میںپی کے پولے نے ہسپتال پر جاری کام کا جائزہ لیاجس کے دوران ڈپٹی کمشنر بڈگام شاہباز مرزا، چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی، چیف انجینئر پی ایچ ای، محکمہ محکمہ جات کے ڈویژنل سربراہاں ،ڈی آر ڈی او کی ٹیم ، ایڈیشنل سی ای (سائنٹسٹ ای) روندرا کمار، اے ڈی سی بڈگام ، تحصیلدار بڈگام ، ڈی ڈی ہیلتھ سروس کشمیر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ اس منصوبے پر کام35 دنوں کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا اور اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹوں کے حامل  125 بیڈ کی سہولت ہوگی اور باقی بیڈز پر آکسیجن سپلائی کی سہولت ہوگی۔ تعمیر میں 50 ڈبل کمرہ بھی شامل ہوگا۔ سی این آئی کے مطابق طبی و نیم طبی عملہ کے لئے رہائش کی سہولیات بھی ہونگی۔ 72 کنال اراضی پر تعمیر ہونے والے اس منصوبے کیلئے زمین کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ درختوں کی کٹائی بھی جاری ہے۔ ڈویژنل کمشنر نے افسران سے کہا کہ بجلی کی فراہمی جنگی بنیادوں پر دستیاب کی جائے اورایک ہفتہ کے اندر اندر داخلی سڑک کی تعمیر اورکلورٹ کی تعمیر کی جائے۔ 
 

تازہ ترین