تازہ ترین

نالہ سندھ اورندی نالوں پانی کی سطح میں اضافہ

گارندبل ضلع کی متعدد سڑکیں زیر آب،لوگوں کا عبور ومرور مشکل

تاریخ    23 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل کے متعدد علاقوں میں جمعرات صبح سے جاری موسلادھار بارشوں سے درجنوں اہم اور مرکزی اہمیت کی حامل سڑکیں زیر آب آنے سے لوگوں کوعبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جمعرات صبح سے مسلسل موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جسکے باعث ندی نالوں،اور نالہ سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔تاہم ضلع انتظامیہ نے اس بات سے انکار کر دیا کہ سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ بارشوں کے سبب ضلع گاندربل کی درجنوں اہم اور مرکزی اہمیت کی حامل سڑکیں مکمل طور پر زیر آب آگئی ہیں ۔مقامی آبادی کے مطابق تولہ مولہ سہ پورہ رابط سڑک مکمل طور پر زیر آب آگئی ہے جس پر گاڑیوں کی جگہ کشتیاں چلانے کی نوبت آگئی ہے۔کچ نمبل سے چھترگل رابطہ سڑک کے دونوں اطراف میں چھوٹی چھوٹی ندیاں بہنے سے سڑک زیر آب آگئی ہے جس پر سفر کرنا وبال جان بنا ہوا ہے.بارسو سے صفاپورہ سڑک بھی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں زیر آب آگئی ہے۔ادھر کوہستان کالونی صفاپورہ کی رابط سڑک بھی زیر آب آنے سے عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
 

تازہ ترین