تازہ ترین

جموں کشمیر میں مزید1965کورونا کیس، تعداد154407

تاریخ    22 اپریل 2021 (35 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//کورونا وائرس کا پھیلاﺅ لگاتار جاری ہے اور جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید1965افراد کورونا وائرس انفیکشن میں مبتلاءہوگئے۔ان میں 1176کا تعلق وادی کشمیر جبکہ789کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اب مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی تعداد154407تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر ضلع میں590،بارہمولہ میں198،بڈگام میں68،پلوامہ میں62،کپوارہ میں54،اننت ناگ میں 105،بانڈی پورہ میں13،گاندر بل میں23،کولگام میں35اور شوپیان میں28کورونا کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں469،ادھمپور میں68،راجوری میں45،ڈوڈہ میں27،کٹھوعہ میں31،سانبہ میں31،کشتواڑ میں15،پونچھ میں13،رام بن میں39اور ریاسی میں51کیس سامنے آئے۔

تازہ ترین