تازہ ترین

حیدرآباد نے پنجاب کو 9 وکٹ سے شکست دی

تاریخ    22 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


چنئی//خلیل احمد (21 رن پر تین وکٹ) کی بہترین گیندبازی اور سلامی بلے باز جانی بیریسٹو (ناٹ آؤٹ 63) اور کپتان ڈیوڈ وارنر (37) کے درمیان 73 رن کی اوپننگ شراکت داری سے سنرائزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگس الیون کو آئی پی ایل مقابلے میں بدھ کے روز نو وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی جیت درج کی ہے۔حیدرآباد نے پنجاب کو 19.4 اوور میں 120 رن پر روکنے کے بعد 18.4 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 121 رن بنا کر یکطرفہ جیت حاصل کر لی۔ حیدرآباد کو اپنے پہلے تینوں میچوں میں شکست ہوئی تھی اور چوتھے میچ میں جا کر اسے جیت ملی ہے جس سے وہ اب پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ پنجاب کی ٹیم کو چار میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نچلے اور آٹھویں نمبر کھسک گئی ہے۔بیریسٹو نے 56 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چکھوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 63 رن بنائے۔ کپتان وارنر نے 37 گیندوں پر 37 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کین ویلیمسن نے 19 گیندوں پر بغیر کسی باؤنڈری کے ناٹ آؤٹ 16 رن بنائے۔یو این آئی،ایم اے۔
 

تازہ ترین