تازہ ترین

آج سے موسم تبدیل ہوگا

۔21سے 23اپریل تک پھر بارشوں کا امکان

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر //گزشتہ چار روز سے وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں جاری بارشوں اور برف باری کے بیچ محکمہ موسمیات نے آج یعنی اتوار کی دوپہر سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ کا کہنا ہے کہ 20اپریل تک موسم خشک رہے گا اور پھر 21اور 22کو پھر سے موسم میں تبدیلی آئے گی ۔سرینگر میں قائم محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر سے موسم تبدیل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 20اپریل سے موسم پھرخراب ہوجائیگا ،اوراس مرحلے میں21 سے 23اپریل تک موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔دریں اثناء گلمرگ اور دیگر بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئے۔وادی بھر میں جمعہ اور سینچر کی درمیانی شب اور سنیچر دن بھر موسلادھار بارشیں ہوئیں۔لداخ کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ہے۔وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔