تازہ ترین

مسلح مقابلوں کی رپورٹنگ

پولیس ایڈوائزری واپس لے: ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیانے ہفتہ کے روز جموں وکشمیر پولیس سے کہاہے کہ وہ مسلح مقابلوں کی براہ راست رپورٹنگ اور کشمیر میں امن و امان کی خرابی کیخلاف اپنی  ایڈوائزری کو واپس لے۔ایک بیان میں ، گلڈ نے کہا ’’ پولیس نے صحافیوں کو عسکریت پسندوں کے ساتھ براہ راست مقابلوں کی کوریج کرنے سے منع کیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے ’تشدد کو ہوا دینے کا امکان ہے‘ یا یہ ’ملک دشمن جذبات‘ کو فروغ دے سکتا ہے۔اس سے زیادہ "حقیقت سے بعید کوئی بات نہیں ہوسکتی‘‘۔گلڈ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز تشدد کے پیچھے ہونے والے واقعات کے بارے میں جانچ پڑتال سے فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔گلڈ کا کہنا ہے’’ ٹکرائو کے حامل علاقوں سے براہ راست رپورٹنگ ، بشمول سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مقابلوں ، کسی بھی ذمہ دار میڈیا کے سب سے اہم فرائض ہیں ، اور اس میں نامہ نگاروں کی طرف سے انتہائی دلیری اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہترین طور پر ، ایسی گائڈ لائنز ہوسکتی ہیں جو سیکورٹی اداروں کے آپریشنز اور طریقہ کارکو آشکارا بھی نہ کرے نیزصورتحال میں مداخلت کرنے اور سنسنی خیز ہونے اور لوگوں کے جذبات کو ابھارنے سے بچنے کے مقصد سے ایسے مناظر سے رپورٹنگ کے سلسلے میں جاری کی جاسکتی ہیں۔