تازہ ترین

اونتی پورہ میں فورسز کی مشتبہ گاڑی پر فائرنگ ، دوشیزہ زخمی

، ڈارئیور گرفتار ، ترال میں خاتون پر اسرار گولی لگنے سے مضروب

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   
(File Photo)

سید اعجاز
ترال// اونتی پورہ میں ایک تیز رفتار گاڑی کے ٹکر سے پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ ناکہ پر گاڑی نہ روکنے کے بعد فورسز کی فائرنگ سے اس میں سوار ایک دوشیزہ زخمی ہوئی۔ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔ادھر ترال میں ایک جواں سال خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوئی۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اونتی پورہ مین چوک میں سہ پہر سوا تین بجے ٹریفک پولیس سلیکشن گریڈ کانسٹیبل نصیر اللہ نے ایک وگنار گاڑی زیر نمبرJK01J-8038کو رکنے کا اشارہ کیا ،لیکن ڈارئیو ر پولیس اہلکارکو ٹکر مار کر زخمی کر کے فرار ہوا۔ پولیس بیان کے مطابق جب ڈارئیور پدگام پورہ پل پر پہنچا تو یہاں موجود سی آر پی ایف اہلکاروں نے اسے پھر رکنے کا اشارہ کیا ،لیکن وہ یہاں بھی اشادہ نظر انداز کرگیا جس پر یہاں موجود سی آر پی ایف اہلکاروں نے ہوا میں پہلے کئی گولیاں چلائیں اور بعد میں انہوں نے گاڑی کے ٹائر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی رک گئی لیکن گولی گاڑی میں سوار ایک جوان سال خاتون جاسی اختر دخترپرویز احمدشیخ ساکن مورن پلوامہ کے بازو میںلگی جس سے وہ زخمی ہوئی۔ جس کو فوری طور پر اونتی پورہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سے اسے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سرینگر لیاگیا ۔ اسکی اور پولیس اہلکار کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے وگنار ڈارئیور کی شناخت جنید احمد ڈار ولدطارق احمد ڈار ساکن بدل پورہ ہندوارہ کے طور کی ،جس کی فوری طور پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ پولیس نے واقعہ کے حوالے سے ایک کیس 48/2021درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔ادھرقصبہ ترال سے قریب15کلو میٹر دور ڈار گنائی گنڈ آری پل میںجمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات ایک خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوئی ۔ اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا  36سالہ شکیلہ بانو زوجہ غلام نبی لون کو دوران شب گولی لگی جس کے بعد اس کے سسرال والوں نے خاتون کو آری پل اسپتال پہنچایا جہاں سے اسے سب ضلع اسپتال ترال منتقل کیا گیا۔پولیس نے مزید بتایا گیا کہ خاتون کے سسرال والوں نے اس کے گولی سے زخمی ہونے کی بات چھپانے کی کوشش کی تاہم اسے زخمی حالت میں سرینگر صدر اسپتال پہنچانے پر ڈاکٹروں نے اسکے جسم پر گولی لگنے کی تصدیق کی۔بعد میں پولیس کی ایک ٹیم نے خاتون کے گھرسے تلاشی لینے پر گولی کا خول بر آمد کیا۔اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے مقامی لوگ بھی صبح تک اس واقعہ سے مکمل طور بے خبر تھے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ خاتون ایک سابق جنگجو کمانڈر کی بیٹی ہے جو کئی سال قبل جاں بحق ہوا ہے ۔