تازہ ترین

ہائی کورٹ میں ظاہری موجودگی

سے استثنیٰ کی تاریخ میں توسیع

تاریخ    18 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// جموں کشمیر ہائی کورٹ نے30  اپریل تک عدالت میں ذاتی طور پر کیسوں کی شنوائی ورچیول بنیادوں پر کرنے کے حکم نامہ کو توسیع دی ہے۔ رجسٹرار جنرل کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے رجحان اور اس کے پھیلائو کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہائی کورٹ نے کیسوں کی شنوائی کیلئے ظاہری موجودگی کیلئے جاری کئے گئے حکم نامہ  میں30اپریل تک توسیع کر دی ہے۔