تازہ ترین

ترک صدرکی عام شہری کے گھر پر افطارمیں شرکت

تاریخ    16 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


انقرہ// ترک صدر رجب طیب ایردوگان اور ان کی اہلیہ خاتون اول امینہ ایردوان کی عام شہری کے گھر میں افطار کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ترکی اردو نامی ٹویٹر ہینڈل پر ترک صدر اور ان کی اہلیہ کی چند تصاویر شیئر کی گئیں جن میں ان دونوں نے نہ صرف ایک عام شہری کے گھر پر افطار میں شرکت کی اور اہلخانہ کے ساتھ افطار کیا بلکہ اس موقع پر بچوں کو تحائف بھی دئیے۔صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان نے آج ایک عام شہری کے گھر پر افطار میں شرکت کی اور اہل خانہ کے ساتھ افطار کیا۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افطار کے موقع پر پھل اور کھجوروں سمیت سادہ اشیا موجود تھیں جن سے تقریباً ہر عام انسان افطاری کرتا ہے۔ ترک صدر اور ان کی اہلیہ نے بھی اہلخانہ کے ساتھ سادہ افطاری کی۔ افطار کے بعد ترک صدر اور خاتون اول نے اہلخانہ سے چائے کی نشست پر تبادلہ خیال بھی کیا۔صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان نے کل ایک عام شہری کے گھر پر افطار میں شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں کو تحائف دیے۔ اہل خانہ سے چائے کی نشست پر تبادلہ خیال کیا۔