تازہ ترین

دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.82 کروڑ سے متجاوز

تاریخ    15 اپریل 2021 (21 : 01 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس کاپھیلاو¿ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک 13.82 کروڑ سے زیادہ افراد وائرس کے انفیکشن سے متاثر ہوچکے ہیں اور 29.73 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 138276238 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2973058 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر بدستوربڑھتا ہی جا رہا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 64 ہزار 402 مریض فوت ہوچکے ہیں۔