تازہ ترین

چیترا نوراترا تہوار: عقیدتمندوں کی حاضری جاری

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


 ریاسی // محکمہ سیاحت محکمہ جموںضلعی انتظامیہ ریاسی اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کٹرہ کے اشتراک سے فوارہ چوک کٹرہ میں چیترا نوراترا فیسٹیول کا انعقاد کررہا ہے۔ضلع ترقیاتی کمیشنر اجے کمار شرما کے ساتھ ڈی ڈی سی کے چیئرمین ریاسی سرف سنگھ ناگ نے پنڈال میں پہلی ہون پوجا کی۔ 21 اپریل کو رام نوامی تک تمام نوراترا ایام میںہون کیا جائے گا۔ڈائریکٹوریٹ ٹورازم جموں پہلی بارکٹرہ میں چیترا نوراتری فیسٹیول کا انعقاد کررہا ہے اور اس دوران کوویڈ سے متعلق تمام ایس او پیز کے طے شدہ اصولوں پر عمل کیا جارہا ہے۔محکمہ سیاحت ، جموں نے فوارہ چوک کٹرہ میں ایل ای ڈی سکرین پر پوجا اور ہون کی نمائش کے لئے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں ، تاکہ محکمہ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں کٹرہ آنے والے عقیدت مندوں کو دیکھنے اور حصہ لینے کے قابل بنایا جاسکے۔محکمہ سیاحت جموں کی کوشش ہے کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے COVID-19 پروٹوکول اور ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے درمیان کٹرہ میں اور اس سے آگے سیاحت سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کو جاری رکھاجائے ۔