تازہ ترین

ڈوڈہ میں فائر سروس کا دن منایا گیا

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


 ڈوڈہ//ڈوڈہ ڈسٹرکٹ میں فائر اینڈ ایمرجنسی کا دن منایا گیا تاکہ لوگوں کی جان ومال کو بچاتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فائر مینوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر بی سرینواس اور ڈپٹی ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز جی ایل پنڈتا کی ہدایت پر جموں و کشمیر میں فائر اینڈ ایمرجنسی کا دن منایا گیا۔ ڈوڈہ ڈسٹرکٹ میں مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر فائر اینڈ ایمرجنسی اسٹیشن ڈوڈہ میں منعقد ہوئی جس میں شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ محمد جعفرسٹیشن آفیسر بہادر فائرمین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے نیک مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔