تازہ ترین

اسرائیلی جہاز پر اماراتی ساحل کے قریب حملہ

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
دوبئی // اسرائیل کے ایک جہاز پر متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب حملہ ہوا ہے۔اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی کے مطابق نامعلوم اسرائیلی آفیشلز نے چینل کو بتایا کہ ’انہوں نے اس حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا ہے۔‘ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی خبر نہیں ا?ئی ہے۔شپ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق ہاپریئن رے فجیرہ کے راستے میں تھا۔اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’حملے سے جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور حملے کا شبہ ایران پر ظاہر کیا گیا ہے۔‘لبنان کے المیادان ٹی وی چینل کے مطابق ایران اور شام کے قریب اسرائیلی کمپنی رے شپنگ کے بحری جہاز ہائپریئن رے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘اسی کمپنی کا ایک اور جہاز ہیلیوس رے فروری میں اس وقت حملے کا نشانہ بنا تھا جب وہ سعودی شہر دمام سے سنگاپور جا رہا تھا۔ایران کی جانب سے حملے کے الزامات کی تردید کی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل منگل 6 اپریل کو بحیرہ احمر میں پاسداران انقلاب سے منسلک ایک ایرانی جہاز پر حملہ بھی ہوچکا ہے۔
 

تازہ ترین