تازہ ترین

جموں کشمیر میں مزید1086کورونا کیس

تاریخ    14 اپریل 2021 (14 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// مہلک کورونا وائرس کا پھیلاﺅ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے یہاں تک مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں بدھ کو اس وائرس کے 1086نئے کیس سامنے آئے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد141736تک پہنچ گئی ہے۔
آج وادی کشمیر میں 684جبکہ جموں صوبے میں402کیس سامنے آئے۔
سرکاری ذرائع نے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر ضلع میں آج388کیس ظاہر ہوئے۔ اسی طرح ضلع بارہمولہ میں 107،ضلع بڈگام میں53، پلوامہ میں12،کپوارہ میں23،اننت ناگ میں29، بانڈی پورہ میں23،گاندربل میں19،کولگام میں19اور شوپیان ضلع میں11کورونا کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں آج 199، ادھمپور میں37، راجوری میں12،ڈوڈہ میں 1،کٹھوعہ میں23،سانبہ میں19،پونچھ میں19،رام بن میں7جبکہ ریاسی ضلع میں85کورونا کیس سامنے آئے ۔