تازہ ترین

کورونا بحران؛ سی بی ایس ای جماعت دسویں کے امتحان منسوخ،بارہویں کا امتحان ملتوی

تاریخ    14 اپریل 2021 (43 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//مرکزی حکومت نے بدھ کو دسویں جماعت کے سی بی ایس ای امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا۔یہ فیصلہ ملک میں کورونا وائرس کے تشویشناک پھیلاو کے پیش نظر لیا گیا ۔ حکومت نے کورونا صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بارہویں جماعت کا بورڈ امتحان بھی ملتوی کیا۔ 
یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا گیا ۔یہ اطلاع مرکزی وزیر تعلیم رامیش پوکھریال نے ایک ٹویٹ میں دی۔
وزیر موصوف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 14مئی سے12کے بورڈ امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یکم جون بھی پھر صورتحال پر غور کیا جائے گا اور جب بھی امتحان کے بارے میں کوئی فیصلہ لیا جائے گا تو اس کیلئے پندرہ روزہ پیشگی نوٹس دیا جائے گا۔
مرکزی وزیر تعلیم کے مطابق دسویں کے جو امتحانات4مئی سے14جون تک لئے جانے تھے اُنہیں منسوخ کیا گیا ہے۔