تازہ ترین

شمالی کشمیر کے گریز میں نوجوان پھسل کر از جان

تاریخ    14 اپریل 2021 (18 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کے داور گریز میں بدھ کو ایک20سالہ نوجوان پھسل کر جاں بحق ہوگیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مزمل سامون ولد غلام محمد سامون ساکن کھانڈیال داور میں پھسل کر دریائے کشن گنگا میں جاگرا۔
سامون کو دریا سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
بعد ازاں نوجوان کی لاش کو تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کیا گیا۔