تازہ ترین

جنوبی ضلع کولگام میں ایک جنگجو اور تین اعانت کار گرفتار

تاریخ    14 اپریل 2021 (10 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//سیکورٹی فورسز نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے جنوبی ضلع کولگام میں ایک جنگجو اور جنگجوﺅں کے تین اعانت کاروں کو گرفتار کرلیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق گرفتار جنگجو کی شناخت زیان احمد ڈار ساکن بارہمولہ کے طور ہوئی ہے جو گذشتہ ماہ کے دوران جنوبی ضلع شوپیان سے لاپتہ ہو اتھا۔
جنگجوﺅں کے جن تین اعانت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے اُن کی شناخت زاہد نذیر،عمر یوسف اور مظفر احمد ساکنان ضلع شوپیان کے طور ہوئی ہے۔
مذکورہ گرفتاریاں فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران بوگنڈ کولگام میں عمل میں لائی گئی ہیں۔